معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت آفتاب اقبال کے ٹی وی شو میں شامل ہوگئیں۔

 Famous Indian actress Rakhi Sawant joined Aftab Iqbal's TV show.

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے کہ وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے شو میں نظر آنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔عادل درانی سے شادی کے بعد سرخیوں میں رہنے والی راکھی ساونت نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ معروف میزبان آفتاب اقبال کے ساتھ بیٹھی تھیں۔ ویڈیو میں آفتاب اقبال نے راکھی ساونت کا استقبال کیا اور ٹیم کے ایک رکن کو نئے ٹی وی شو میں راکھی ساونت کے آنے کا اعلان کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

لاکھوں کمانے والی ٹک ٹاکرنے کتنا حق مہر لیا؟

ایک ویڈیو میں راکھی نے آفتاب اقبال سے وعدہ کیا کہ وہ ان کی کال پر جلد از جلد سیٹ پر پہنچ جائیں گی۔ دریں اثنا، آفتاب اقبال نے عزم کیا کہراکھی ساونت تمام اقساط میں مختلف کردار کریں گی، اور مزید کہا: ’’آپ راکھی ساونت کو نہیں جانتے‘‘۔ آفتاب کی بات کو برقرار رکھنے کے لیے راکھی نے کہا: “آفتاب اقبال آپ کو ایک حقیقی راکھی ساونت دکھائیں گے۔”

ایک ویڈیو میں میزبان نے اپنے آنے والے ٹی وی شو کے منصوبے پر بات کی جس میں وہ سیاسی مسائل کے بجائے سماجی مسائل پر بات کریں گے۔ مزید برآں، شو کی ریکارڈنگ متحدہ عرب امارات میں کی جائے گی۔ راکھی ساونت کی اس ویڈیو کے بعد مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

لوگ ان کے پروگرام کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ آفتاب اقبال کے مطابق انہوں نے کہا کہ کئی پاکستانی اداکارائیں اور میزبان شوز کی میزبانی کے لیے بھارت اور چین بھی جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل معروف کامیڈین و اداکار ببو رنا رانا نے طویل عرصے بعد سینئر صحافی آفتاب اقبال سے راہیں جد ا کر لی تھیں۔

اس سلسلے میں ببو رانا کی ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ وہ 6 ماہ دبئی میں آفتاب اقبال کے ساتھ کام کرکے واپس آگئے ہیں، اس عرصے میں انہوں نے اپنے گھر والوں اور بچوں کو بہت زیادہ یاد کیا کیونکہ وہ کبھی بھی کام کےلیے اپنے ملک اپنے بچوں سے اتنی دور نہیں گئے۔

کامیڈین نے مزید بتایا کہ آفتاب اقبال کا پروگرام دبئی میں ابھی تک پوری طرح سے شروع نہیں ہوا،سیٹ نہ ہونے کے باعث وہ اپنا باقاعدہ پروگرام نہیں کرپارہے ،اس کے علاوہ انہیں کئی دوسرے معاملات بھی درپیش تھےجن کی درستگی نہ ہونے کے باعث انہوں نے آفتاب اقبال کا پروگرام چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ببو رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے آفتاب اقبال کے ساتھ 8,9 سال کام کیاہے ،آج ان کا جتنا بھی نام ہے کام ہے وہ سب اللہ کے کرم کے بعد ان کی وجہ سے ہے،انہوںنے اتنے سال آفتاب اقبال کے ساتھ کام کیا انہوںنے کبھی ایسے سوچا بھی نہیں تھا لیکن کچھ باتیں اس طرح کی حائل ہوگئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ کیا۔

ببو رانا نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام دیس بک کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کے میزبان جنید سلیم ہیں اور ہم سب انہیں حسب حال سے جانتے ہیں۔ببورانا نے جی این این کے آفس میں بیٹھ کر ہی ویڈیو بنائی تھی۔

واضح رہے کہ ببو رانا نے آفتاب اقبال کے ساتھ پروگرام خبر دار میں کام کا آغاز کیا تھا ۔ ببو رانا نے اس پروگرام سے شہرت سمیٹی جس کے بعد انہوںنے مڑکر نہیں دیکھا۔اس دوران آفتاب اقبال ایک چینل سے دوسرے چینل پر منتقلی کا سلسلہ جاری رکھا جس میں ببو رنا پیش پیش رہے۔

بڑے بڑے کامیڈینز کے چھوڑ جانے کے باوجود ببو رانا آفتاب اقبال کے ساتھ کام کرتے رہے اور انکے پروگرام کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے تاہم اب انہوں نے بھی آفتاب اقبال کو داغ مفارقت دے دیا ہے جس سے آفتاب اقبال کے پروگرام پر خاصا اثرپڑے گا۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار