واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بری خبر آگئی

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بری خبر آگئی
تفصیلات کے مطابق مستقبل قریب میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کا بیک اپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی 15 جی بی لمٹ کا حصہ بن جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر سے واٹس ایپ بیٹا (beta) صارفین کا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل اسٹوریج میں جگہ گھیرنے لگے گا، عام صارفین کو اس تبدیلی کا سامنا 2024 میں کسی وقت ہوگا۔

محکمہ ریلوے کا گزشتہ سال سے بند عوامی ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان


یاد رہے کہ ابھی گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو اسٹوریج کی حد کا حصہ نہیں سمجھا جاتا۔

گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ 15 جی بی کی مفت کلاؤڈ اسٹوریج ملتی ہے جو جی میل، ڈرائیو اور فوٹوز وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔






اشتہار


اشتہار