اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دیدی

اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دیدی

 اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے،اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب میں کہا ہے کہ جس عورت کو سفر اور حج فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے۔

عوامی جمہوریہ چین میں سکالر شپ پر اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے درخواستیں طلب ۔

کونسل نے اپنی رائے دی کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے۔ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے، تاہم عورت کے والدین موجود ہونے یا شادی شدہ ہونے کی صورت میں ان کی اجازت لازمی ہے۔

 اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں ۔گروپ کے ہمراہ بغیر محرم کے جانے والی خاتون جائے تو وزارت مذہبی امور چھان بین کرے، گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان ۔کرنے کے بعد ہی بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے






اشتہار


اشتہار