موبائل فون صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

Great news for mobile phone users

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی بیٹری پر کام شروع کر دیا ہے جسے مہینے میں صرف ایک بار چارج کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدان ایک ایسی مائیکرو چپ پر کام کر رہے ہیں۔

 اب روبوٹ بھی خدمات انجام دیں گے۔

 جس کے بعد موبائل فون صارفین کی بار بار چارجنگ کے جھنجھٹ سے جان چھوٹ جائے گی۔مائیکرو چپ پر کام کرنے والا اسٹارٹ اپ وائرے ان درجنوں اسٹارٹ اپس میں سے ایک ہے جن کو برطانوی حکومت کی جانب سے پشت پناہی حاصل ہے۔

برطانیہ کے ٹیک منسٹر پال اسکلی نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز جدید دنیا کی بنیاد ہیں اور برقی گاڑیوں سے لے کر امراض سے لڑنے تک میں ہر چیز کے لیے ضروری ہوتی ہیں وائرے کی مائیکرو چپ اسمارٹ فونز کی بیٹری کے دورانیے کو بہتر کر سکتی ہے۔







اشتہار


اشتہار