بھارت میں بھینس نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا ’منگل سوتر‘ نگل لیا

In India, a buffalo swallowed a 'Mangal Sutra' worth one and a half lakhs

 بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک بھینس نے غلطی سے ایک مہنگا سونے کا ‘ منگل سوتر’ نگل لیا جسے 2 گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد نکال لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع واشیم میں ایک بھینس نے غلطی سے مہنگا سونے کا ‘ منگل سوتر’ نگل لیا۔  منگل سوترکی تخمینہ قیمت تقریباً 1.5 لاکھ  روپے ہے جس کا وزن 20 گرام سے زیادہ ہے۔

پاکستان نے دنیا کو بڑی پیشکش کردی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے زیورات کو سویا بین اور مونگ پھلی کے چھلکوں سے بھری پلیٹ میں نہانے سے پہلے رکھا۔ نہانے کے بعد اس نے چھلکوں والی پلیٹ بھینس کے سامنے کھانے کے لیے رکھ دی اور گھر کے کام میں مشغول ہوگئی۔ چند گھنٹوں کے بعد ہی اسے احساس ہوا کہ زیورات غائب ہیں۔  اسے یاد آیا کہ اس نے چارے کی پلیٹ میں منگل سوتر’ رکھا تھا۔ تاہم جب اس نے دیکھا تو بھینس چارہ کھا چکی تھی اور ساتھ ساتھ منگل سوتر بھی نگلی گئی تھی۔
بھارت میں بھینس نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا ’منگل سوتر‘ نگل لیا

 خاتون نے فوری طور پر اپنے شوہر کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد جانوروں کے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا۔ ڈاکٹر  نے میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا اور تصدیق کی کہ ‘ منگل سوتر’  بھینس کے پیٹ میں ہے۔اگلے دن بھینس کی دو گھنٹے طویل سرجری کی گئی اور اس کے پیٹ سے زیور کو کامیابی سے نکال لیا گیا۔

بھارت میں بھینس نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا ’منگل سوتر‘ نگل لیا

 سرجری کے بعد بھینس کے 60 سے 65 ٹانکے لگے۔واشیم کے ایک ہیلتھ افسر بالا نے میڈیا نمائندوں کو بتایاکہ میٹل ڈیٹیکٹر سے پتہ چلا کہ بھینس کے پیٹ میں کچھ دھات  نما شے ہے۔ آپریشن 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں 60-65 ٹانکے درکار تھے۔




حوالہ

اشتہار


اشتہار