روزانہ کتنے افراد فیس بُک استعمال کرتے ہیں؟

How many people use Facebook daily?

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ روزانہ کتنے افراد دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بُک استعمال کرتے ہیں۔فیس بُک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 ارب 90 لاکھ ہوگئی ہے۔2023 کی تیسری سہ ماہی کی آمدنی تفصیلات جاری کرتے ہوئے میٹا نے بتایا کہ جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران فیس بُک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

فیس بُک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

میٹا نے بتایا کہ اس کی ایپس بشمول واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر اور اب تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اس سہ ماہی کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد یہ تعداد 3 ارب 14 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران صارفین نے فیس بُک پر 7 فیصد زیادہ وقت گزارا۔

اس سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 23 فیصد اضافے سے 34.15 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔میٹا کی ایپس کے صارفین میں اضافے کی بڑی وجہ ریلز ویڈیوز کو قرار دیا گیا۔ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی یہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہوا ہے۔

مارک زکربرگ نے تھریڈز کے حوالے سے کہا ہے کہ 3 ماہ کے عرصے میں اس نئی ایپ کی پیشرفت سے وہ مطمئن ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند برسوں میں اس کے صارفین کی تعداد بھی ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔







اشتہار


اشتہار