کھیلیں،کچھ بھی خریدیں،ایکس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Play, buy anything, there's great news for X users

جب سے ٹوئٹر ایکس بنا ہے تب سے نئی سے نئی چیزیں اس میں شامل کی جارہی ہیں،ایکس کے مالک ایلون مسک نے اب ایک اور فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس میں ویڈیو گیم اسٹریمنگ اور لائیو شاپنگ کے فیچرز متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں ایکس پر ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک نے ویڈیو گیم اسٹریمنگ سسٹم کی جھلک پیش کی۔

خبردار! پاس ورڈ لگاتے ہوئے یہ غلطی بلکل نہ کریں

 کمپنی کے ایک ملازم کی جانب سے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں وضاحت کی گئی کہ ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین گیمز لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔ ملازم کی جانب سے بتاا گیا کہ ایکس میڈیا اسٹوڈیو کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹس کو اوپن براڈ کاسٹر سافٹ وئیر سے کنکٹ کر سکیں گے۔یہ فیچر بظاہر اسٹریمز پر ناظرین کے کمنٹس کو بھی سپورٹ کرے گا۔

اسی طرح کمپنی کی جانب سے لائیو شاپنگ فیچرز کی آزمائش بھی ایکس پر شروع کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے معروف ماڈٖل پیرس ہلٹن سے شراکت داری کی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ ایکس کے لائیو شاپنگ فیچرز کیسے ہوں گے۔یہ نئے فیچرز ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

 ایلون مسک طویل عرصے سے ایکس کو وی چیٹ اور ایسی دیگر سپر ایپس کی طرح بنانے کا خیال ظاہر کر رہے ہیں اور اسی مقصد کے لیے پیمنٹس اور دیگر تبدیلیوں کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

اکتوبر 2022 میں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر کو خریدنے سے ایکس نامی ایوری تھنگ ایپ کی تشکیل کا عمل تیز ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں بہت کچھ تبدیل کیا ہے۔








اشتہار


اشتہار