پیٹرول کی قیمت میں کم از کم سو روپے فی لیٹر کمی کی جائے

The price of petrol should be reduced by at least one hundred rupees per litre, Pasban said

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے سینیئر رہنما سردار ذوالفقار اور میاں ریاض نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کم از کم سو روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کے بجائے نگراں حکومت عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنی ترجیحات متعین کرے۔

امریکہ چین کے پیروں میں پڑگیا۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور عام ضرورت کی دیگر اشیائ دودھ، چینی، آٹا اور گھی وغیرہ کے نرخوں میں بھی کمی لائی جائے۔صارفین کو قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچانے کے لئے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتیں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

 ضلعی سطح پر موثر نظام بنایا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے جال سے نکلنے میں مدد مل سکے۔پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی قیمتوں مں بھی کمی کے لئے موثراقدامات اٹھائے جائیں۔سرکاری افسران اور بیوروکریٹس کا مفت پیٹرول،یوٹیلیٹی سروسز اور مراعات ختم کی جائیں۔

قوم معیشت کو برباد کرنے والوں کا احتساب چاہتی ہے۔ اس وقت ملک کو عوامی اور قومی سطح پر ایسی ہر دلعزیز حکومت کی ضرورت ہے جس پر عام پاکستانی کا مکمل اعتماد قائم ہو۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کراچی کے رہنما سردار ذوالفقار اور میاں ریاض نے مزید کہا کہ جس طرح پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھتے ہی اس کا اثر مارکیٹ پر نظر آنا شروع ہوجاتا ہے۔

عوام کے لئے بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی کر دی جاتی ہیں۔ٹرانسپورٹرز من مانی کرتے ہہوئے کرایوں میں فوری اضافہ کر دیتے ہیں اور انتظامیہ بے ب س دکھائی دیتی ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کروانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ حکومتی عملداری، انتظامیہ اور صارفین کے حقوق کے ادارے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔






اشتہار


اشتہار