آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا۔ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر آئی سی سی نے رواں سال ورلڈکپ کے آفیشل ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی۔ آفیشل ترانے میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ جلوے دکھاتے نظر آرہے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ آج ریلیز کیا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ آج ریلیز کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ترانے کا نام ‘دل جشن بولے’ رکھا گیا ہے۔ ورلڈکپ ترانے میں سرپرائز انٹری بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی اہلیہ دھن شری ورما کی ہے۔
DIL JASHN BOLE! #CWC23
— ICC (@ICC) September 20, 2023
Official Anthem arriving now on platform 2023 📢📢
Board the One Day Xpress and join the greatest cricket Jashn ever! 🚂🥳
Credits:
Music - Pritam
Lyrics - Shloke Lal, Saaveri Verma
Singers - Pritam, Nakash Aziz, Sreerama Chandra, Amit Mishra, Jonita… pic.twitter.com/09AK5B8STG
خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور آخری ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
