جعلی ویزے پر اٹلی جانے والا مسافر پکڑا گیا۔

A passenger traveling to Italy on a fake visa was caught

ایف آئی اے نے اسپین جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔ایف ائی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسپین جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کیلئے اہم اعلان۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی شناخت بابر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو بین الاقوامی ائیر لائن سے بارسلونا جارہا تھا، اور اس کے پاسپورٹ پر اٹلی کاجعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے جعلی ویزا انسانی اسمگلر سے بھاری رقم کے عوض حاصل کیا تھا، تاہم ائرپورٹ پر ہی پکڑا گیا، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے سرکل ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔






اشتہار


اشتہار