یوٹیوبرز کیلئے بڑی خوشخبری، یوٹیوب نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی

Big news for YouTubers, YouTube has introduced a video editing app

 یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے ’’یوٹیوب کریٹ‘‘ کے نام سے اپنی نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کے لیے یوٹیوب نے اپنی پہلی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ youtube create کو متعارف کرایا ہے جو یوٹیوب شارٹس اور عام ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

ایپ میں متعدد خصوصیات ہیں جن میں ایڈیٹنگ، آٹو کیپشننگ، وائس اوور کی صلاحیتیں اور بیٹ میچنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ فلٹرز، افیکٹس، ٹرانزیشن اور رائلٹی فری میوزک کی لائبریری تک رسائی شامل ہے۔ ایپ کا مقصد ہے کہ صارفین کو اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے لیے پیچیدہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز یا ٹولز پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

مذکورہ بالا ایپ جلد ہی محدود مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی جس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، انڈونیشیا، بھارت، جنوبی کوریا اور سنگاپور شامل ہیں۔ ایپ بیٹا ورژن میں ہوگی جس کا مقصد ایپ کو بہتر بنانے کے لیے کمنٹس اور صارفین کے تاثرات کا جائزہ لینا ہے۔ ایپ تمام صارفین کے لیے مفت ہے۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار