ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لیے ویڈیو اور آڈیو کالز کا فیچر متعارف کرانے کو تیار

X (Twitter) ready to introduce video and audio calls feature for users

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے صارفین جلد آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ معروف کاروباری شخصیت، اسپیس ایکس کے بانی سوشل میڈیا ایپلکیشن ایکس کے مالک، ٹیسلا کمپنی کے سی ای او اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر)  پر بتایا ہے کہ ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر آ رہا ہے جس کے لیے فون نمبر کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر iOS، اینڈرائڈ،میک اور پی سی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ایلون مسک نے کہا کہ ایکس ایک موثر عالمی ایڈریس بک ہے۔

 اس کے علاوہ ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے صارفین کے لیے ناپسندیدہ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا آپشن ختم کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ایلون مسک کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے مطابق اب ایکس پلیٹ فارم کے صارفین دیگر اکاؤنٹس کو بلاک نہیں کر سکیں گے۔

ایلون مسک کے مطابق ایکس ایپلیکیشن سے بلاک کا فیچر ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ بلاک کو فیچر کے طور پر ختم کیا جا رہا ہے تاہم میسجز میں بلاک فیچر کو ختم نہیں کیا جائے گا۔

 بلکہ ایکس پلیٹ فارم پر میوٹ فنکشن برقرار رہے گا۔دوسری جانب ایک غیر ملکی سماجی کارکن، مونیکا لیونسکی نے ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک سے کہا ہے کہ ’بلاک فیچر کو ہٹانا کے اقدام پر دوبارہ ریویو کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ صارفین کی حفاظت کے لیے اہم فیچر ہے۔

جس پر ایکس کی چیف ایگزیکٹو لنڈا یاکارینو نے ایلون مسک کے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایکس کے تمام صارفین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم بلاک اور میوٹ کرنے کے فیچر سے مزید بہتر فیچر بناتے رہے ہیں۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار