دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح

World's largest waste-to-energy plant inaugurated in Dubai

 دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے کچرے سے توانائی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پر ورسان میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اور موثر ترین سہولت کا افتتاح کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

عمان کا نیا شہر آباد کرنے کا اعلان

شیخ حمدان نے کہا کہ اس منصوبے میں 220 میگا واٹ فی گھنٹہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے جس سے ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس پلانٹ میں سالانہ دو ملین ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس ہوسکتا ہے، دبئی میونسپلٹی کے منصوبے میں 4 ارب اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔



اشتہار


اشتہار