جلد ہی ٹک ٹاک پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا: امین الحق

Soon Tik Tok will open its office in Pakistan: Aminul Haq

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک جلد ہی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جا رہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین حتمی مراحل میں ہیں، 

ان قوانین کو کابینہ میں منظوری کیلئے بھیج رہے ہیں، ان قوانین پر وزیر قانون کی رہنمائی میں کمیٹی کام کر رہی ہے جو کہ ان قوانین کو حتمی شکل دے گی۔

پی ٹی آئی میں ہوں، پی ٹی آئی میری جماعت ہے

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل چکا ہے، ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے، جو کمپنی اپنا دفتر یہاں نہیں کھولنا چاہتی ان کا ورچوئل دفتر پاکستان میں موجود ہونا چاہیے۔


اشتہار


اشتہار