کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

Great news for Pakistanis who want to go to Canada

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہےتفصیلات کے مطابق کینیڈا بہت جلد ایک نئی ویزا پالیسی متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت غیر ملکی لوگوں کوانٹری ویزا کے بعد کینیڈا میں مکمل طور پر رہائش اختیار کرنے کی اجازت ہو گی۔

کینیڈین حکام نے یہ تجویز کردہ آئیڈیا کورونا کی وباء کے دور سے اخذ کیا تھا جس کی وجہ سے دنیا میں بڑی تبدیلیاں آئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین حکام نے ان لوگوں کے لیے خصوصی ویزہ متعارف کروانے کا ارادہ کیا ہیں جو ایک مستقل ملازمت میں کہیں سے بھی کام کرسکتے ہیں جس کو “کورونا” کے دور میں دنیا بھر میں آزمایا گیا تھا۔

یہ ویزا لوگوں کو کینیڈا جانے اور اس میں رہنے کی اجازت دیتا ہے، بشرطیکہ اس کے پاس کینیڈا سے باہر کی کسی غیر ملکی کمپنی میں مستقل ملازمت ہو اور وہ جو کام کر رہا ہے اسے “ریموٹ ورک” سسٹم کے ذریعے انجام دیا جائے۔

امارات کی جاب مارکیٹ میں ملازمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ کینیڈا اس نظام کو اپنانے والا پہلا ملک نہیں ہے اور نہ ہی یہ دنیا کا واحد ملک ہے کیونکہ یہ ویزا اسپین اور اٹلی میں موجود ہے اور اس کا مقصد وہاں رہنے کے خواہشمند افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔

کینیڈا کی مخصوص اسکیم کی تفصیلات کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہےاور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ ویزہ کون کون سی ملازمتوں کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے۔



اشتہار


اشتہار