ٹوئٹر کمائی کا ذریعہ بن گیا ،کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

Twitter became a source of income, the company made a big offer

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں حصہ دینے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اُن اشتہارات کی کمائی میں حصہ ملے گا

 جو پوسٹ کے ریپلائز میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں تاہم صرف تصدیق شدہ اکاؤنٹس اس کے اہل ہوں گے اور جن کی پوسٹس گزشتہ تین ماہ میں 50 لاکھ مرتبہ دیکھی جا چکی ہوں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ادائیگی کے لیے صارف کا سٹرائپ پر اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔کمپنی کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویڈیوز بنانے والوں کو پلیٹ فارم کی جانب راغب کیا جائے۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

سوشل میڈیا کمپنی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ صارفین کو ٹوئٹر سے براہ راست کمانے میں مدد فراہم کرتے ہوئے "کریٹر ایڈز ریوینیو شیئرنگ" کے نام سے پروگرام لانچ کر دیا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں کمپنی نے کہا کہ  وہ اپنے صارفین کو ہونے والی آمدنی میں سے حصہ اگلے 72 گھنٹے میں فراہم کر دے گا۔ ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ ہمیں اشتہاراتی آمدنی میں سے ایک حصہ اپنے صارفین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ 

ٹوئٹر نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ بطور تخلیق کار آپ بھی اپنی شیئر کردہ پوسٹ سے فائدہ اٹھا سکیں اور اگلے 72 گھنٹے میں آپ کو حصہ فراہم کر دیا جائے گا۔ 

ٹوئٹر نے کہا کہ رواں ماہ میں ہی اس پروگرام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور تمام اہل صارفین اس کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی ٹوئٹر نے صارفین کو اجازت دی تھی

 کہ وہ اپنے شائع کیے گئے ویڈیوز مواد کو سبسکرائب کروا کر پیسے کما سکتے ہیں۔ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ سبسکرپشن فیس سے ہونے والی کمائی کا پورا حصہ پہلے سال میں ویڈیوز بنانے والوں کو ملے گا۔ 


حوالہ

اشتہار


اشتہار