ایشیاء کپ، پاک بھارت ٹاکرے کا مقام تبدیل کیے جانے کا امکان

Asia Cup, the possibility of changing the venue of India-Pakistan match

ایشین کرکٹ کونسل 2023ء ایشیا کپ کا شیڈول جاری کرنے سے قبل آخری لمحات میں ، خاص طور پر پاک بھارت میچ کے مقام کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ایشیا کپ کے پہلے چار میچز پاکستان میں ہوں گے اور پھر ٹورنامنٹ فائنل سمیت نو میچز کے لیے سری لنکا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی طے شدہ تاریخیں 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہیں۔

تاہم مون سون کے موسم کی وجہ سے کولمبو میں ترجیحی مقام کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے ان خدشات کا اظہار کیا کہ اگر کولمبو میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے۔ اس لیے ڈمبولا کو روایتی حریفوں کے درمیان تصادم کے لیے ممکنہ متبادل سمجھا جا رہا ہے۔ 

بی سی سی آئی کے عہدیدار نے انسائیڈ اسپورٹ کے حوالے سے کہا کہ "آخری لمحات کی کچھ تفصیلات باقی ہیں، عارضی شیڈول ممبران کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے، اسے اس ہفتے تک باہر ہونا چاہئے، مون سون کے موسم کی وجہ سے کولمبو ایک مسئلہ ہے۔

آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں قائم مقام چیئرمین پاکستان کی نمائندگی کریں گے

ہم مثالی طور پر کولمبو میں پاک بھارت ٹاکرے کی امید کرتے لیکن بارش ایک مسئلہ بن سکتی ہے"۔ ایشیاء کپ پچھلے دو ایڈیشنز جیسا ہی فارمیٹ برقرار رکھے گا، جس میں گروپ مرحلے میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے بعد چار ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی اور فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ پی سی بی کے ممکنہ چیئرمین ذکاء اشرف نے ابتدائی طور پر ایشیا کپ کے لیے مجوزہ ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کی۔

تاہم، بعد میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ پچھلی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے وعدے کا احترام کریں گے۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار نے تصدیق کی کہ حالات کچھ بھی ہوں ہائبرڈ ماڈل میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیصلہ کسی فرد کی خواہش پر مبنی نہیں تھا، کیونکہ اس میں لاجسٹک اور نشریاتی تحفظات شامل ہیں۔ ایشیاء کپ کا دفاعی چیمپئن سری لنکا ہے جس نے 2022ء میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ٹائٹل جیتا تھا۔



اشتہار


اشتہار