ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی:شہبازشریف کااعلان

Our government's term will end on August 14: Shahbaz Sharif's announcement

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی ، دعا کریں آئی ایم ایف کے اجلاس میں پروگرام منظور ہو جائےتفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کی تاریخ دے گا 

،انتخابات اکتوبر نومبر  جب بھی ہوں گے اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ، ہم جگہ جگہ جا کر ادھار مانگ رہے ہیں، آئی ایم ایف کی منتیں کر رہے ہیں ،آئی ایم ایف سے معاہدہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے ، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے جگہ جگہ امدا دمانگ رہے ہیں، یہ زندگی جینے کا طریقہ نہیں ہے .

نگران وزیراعلیٰ کی ایل ڈی اے میں انتظامی تبدیلیاں، بڑے فیصلے

شہبازشریف کا کہناتھا کہ وقت آ گیا ہے کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں،دعا ہے اگلی حکومت جو بھی آئے تعلیم کو ترجیح دے،آئندہ جو بھی حکومت آئے تعلیمی وظائف کی رقم میں اضافہ کرے، مشکل دور بہت جلد گزر جائے گا 

،پاکستان ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ پر ملک بھر کے طلباء کا حق ہے،تعلیم کا فروغ سیاست نہیں عبادت ہے، وظائف کیلئے کم ترقیاتی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ہمسایہ مملک ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔



اشتہار


اشتہار