حکومت نے بین الاقوامی فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، فیری سروس کراچی اور گوادر سے شروع کی جائے گی۔
حکومت نے فیری سروس پر مختلف اداروں کو پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ فیری سروس پہلے مرحلے میں عراق تک شروع کی جائے گی۔
پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہوگا
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ عراقی دورہ کے دوران فیری سروس پر بات بھی ہوئی۔ جس میں عراقی حکام نے پاکستان کو فیری سروس کے لئے اجازت دے دی ہے۔
فیری سروس کے ذریعے عراق جانے والے ذائرین کو بھی سہولت ملے گی، فیری سروس کو پاکستان سے دیگر ممالک تک چلانے پر بھی روابط جاری ہیں۔