اے ٹی ایم کا پن کوڈ الٹا درج کیا جائے تو کیا ہوگا؟ حیرت انگیز انکشاف

What will happen if ATM pin code is entered in reverse? Amazing revelation

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اے ٹی ایم کا پن کوڈ الٹا درج کیا جائے تو کیا ہوگا۔حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اے ٹی ایم استعمال کرنے والے صارفین لٹنے سے بچ سکتے ہیں۔

صارف کا کہنا ہے کہ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ کوئی بھی شخص اے ٹی ایم کے اندر کھڑا ہو اور اچانک ڈاکو واردات کیلئے آجائے تو اپنا پن کوڈ الٹا درج کردیا جائے۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

اس عمل سے ہوگا یہ کہ اے ٹی ایم مشین رک جائے گی اور خود کار طریقے سے اس بات کی اطلاع پولیس کو بھی ہوجائے گی۔صارف نے بتایا کہ مثال کے طور پر آپ کا پن کوڈ 1234 ہے تو آپ اسے الٹا یعنی 4321 درج کریں، اس طرح کرنے سے مشین چلتے چلتے رک جائے گی اور محفوظ طریقے سے پولیس کو بھی مطلع کردیا جائے گا۔

ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ مخصوص سگنلز کی یہ سہولت ہر اے ٹی ایم مشین میں نصب ہوتی ہے تاکہ ڈکیتی کے دوران شہری کو لٹنے سے بچانے کیلئے اس کی مدد کی جاسکے۔



اشتہار


اشتہار