طیارے پر بجلی گرنے کا منظر کیمرے نے محفوظ کرلیا

The camera captured the scene of the lightning strike on the plane

دوران پرواز خراب موسم میں ہوائی جہازوں پر آسمانی بجلی کا گرنا معمولی بات ہے، لیکن یہ منظر بہت کم ہی کیمرے کی آنکھ میں عکس بند ہوپاتا ہے۔ویسے تو فضا میں اڑتے جہازوں پر بجلی گرتی ہی رہتی ہے، لیکن زمین پر کھڑے جہازوں پر بجلی گرنے کے واقعات بہت کم ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک نادر واقعہ امریکی ریاست آرکنساس کے لٹل راک ائرپورٹ پر نصب ایک کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔

ہوائی اڈے پر ایک امریکی ایگل ایمبریر175 جہاز ٹیکسی میں کھڑا پرواز کی اجازت کا انتطار کر رہا تھا کہ اچاک اس کی دُم پر بجلی گری۔بجلی کے گرنے سے ایک زوردار آواز پیدا ہوئی اور ائرپورٹ پر کھڑے کچھ لوگوں نے گھبرا کر چیخنا شروع کردیا۔خوش قسمتی سے بجلی گرنے سے جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اور پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ آسمانی بجلی کا معمولی کوندہ بھی کئی کروڑ وولٹ کا ہوسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسم کافی
 خراب ہے، آسمان گاہے بگاہے بادلوں سے گزرتی بجلی سے چمک اٹھتا ہے، دھند کے باعث حد نگاہ کم ہے اور ہلکی بارش بھی ہو رہی ہے۔

پاکستان نے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

ٹائمز میگزین میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے کسی بھی جہاز کو آخری حادثہ 1967ءمیں پیش آیا تھا، بجلی گرنے سے اس طیارے کا فیول ٹینک پھٹ گیا تھا اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس کے بعد انجینئرز نے ہوائی جہاز بنانے میں ایسی احتیاطی تدابیر استعمال کرنی شروع کر دیں کہ موجودہ ہوائی جہازوں کو آسمانی بجلی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 مسافر طیاروں پر بجلی گرنا اب کوئی خوفناک بات نہیں ہے کیونکہ اس سے طیاروں کو نقصان نہیں پہنچتا۔ طیاروں کو بناتے وقت انجینئرز الیکٹریکل وائرنگ پر بہت توجہ دیتے ہیں۔


اشتہار


اشتہار