پاکستان کا پہلا خود کار ٹرانسپورٹ سسٹم نافذ۔
ایم فائیو ملتان سکھر موٹروے پر خود کار ٹرانسپورٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا۔
ایم فائیو پاکستان کا پہلا موٹروے ہوگا جس پر خود کار ٹرانسپورٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، موٹروے پولیس کے مطابق اب 269 کیمروں کے ذریعے تمام چلتی گاڑیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
پاکستان کے مشہور اداکار کو دبئی نے گولڈن ویزا دے دیا۔
آئی جی موٹروے کے مطابق سسٹم نصب ہونے کے بعد 77 جگہوں پر گاڑیوں کی اسپیڈ چیک کی جارہی ہے، اسپیڈ چیکنگ کیمرے ہر پانچ کلومیٹر پر نصب کئے گئے ہیں۔