کشمیر دن بہ دن بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔
نئی دہلی بھارت کی خفیہ ایجنسی ” را “ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ کشمیر دن بہ دن بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گروپ20کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مقبوضہ علاقے کے حالات کو معمول کے مطابق دکھانا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایس امرجیت سنگھ دولت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جموں و کشمیر
میں آزادی کی جدوجہد مقامی افراد کر رہے ہیں اور اس میں کسی ملک یا ایجنسی کا کوئی کردار نہیں۔