پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز کرایہ کتنا ہو گا ؟

How much will be the starting fare of Pakistan's first air taxi service?

کراچی میں ایک نجی کمپنی اسکائی ونگز‘ آئندہ ماہ ملک کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس متعارف کروائے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عمران اسلم نے ایک غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اس پیش رفت کی تصدیق کی ۔

عمران اسلم کے مطابق صارفین موبائل ایپ کے ذریعے ٹیکسی بْک کروا سکیں گے،  ایئر ٹیکسی کا کرایہ اس سے بہت کم ہوگا جو چارٹرڈ طیاروں کے آپریٹرز وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چارٹرڈ سروسز کراچی سے سندھ اور بلوچستان کے دیگر شہروں کے لیے مسافروں کو لے جانے کے لیے کم از کم 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

عمران اسلم نے کہا کہ اسکائی ونگز کی جانب سے ابتدائی طور پر نشستوں کی مختلف تعداد کے حامل 8 طیارے استعمال کیے جائیں گے اور بعد میں مزید طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا، 

اس سروس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا یہ ایک کامیاب منصوبہ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ بہت سے لوگ اس کوشش میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے

 کیونکہ پاکستان میں بہت سے طیاروں کو ان کی صلاحیت کے مطابق استعمال نہیں کیا جارہا۔انہوں نے بتایا کہ اسکائی ونگز کی جانب سے پہلے ہی ایک ایئر ایمبولینس اور موہنجودڑو کے لیے فلائٹ چلائی جا رہی ہے، علاوہ ازیں ادارہ پرواز کے لیے تربیتی پروگرام بھی چلا رہا ہے۔





اشتہار


اشتہار