کرسٹیانو رونالڈونے میچ کے دوران ’’سجدہ‘‘ کرکے دنیا کو حیران کردیا

Cristiano Ronaldo shocked the world by "bowing down" during the match

 سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو فیصلہ کن گول کے بعد سجدہ ریز ہوئے تو ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میرا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ،فرخ حبیب

جس کی بدولت انہوں نے الشباب کو تین دو سے شکست دے کر اپنی ٹیم النصر کا ٹائٹل جیتنے کی امیدیں برقرار رکھی، جیت کے بعد مبینہ طور پر عاجزی سے سجدہ ریز ہوگئے

۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مذکورہ گول کے بعد ابتدا اپنی ٹیم کے دیگر ساتھیوں سے بغلگیر ہوتے ہیں اور پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی پیشانی کو زمین پر رکھتے ہیں اور اپنی ٹیم کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل کا مظاہرہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے براہ راست کیا، جو مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے لیے ان کے گہرے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ سجدے کا عمل عام طور سے مسلمانوں کے ساتھ منسلک کیا جاتا۔یاد رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے گزشتہ برس کے اختتام پر النصر کے ساتھ ڈھائی سال تک کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔ 

اس معاہدہ کی مالیت 20 کروڑ یورو (21کروڑ62 لاکھ ڈالرز) سے زیادہ بتائی گئی تھی۔






اشتہار


اشتہار