شہباز شریف کی خفیہ شادی منظرعام پر

Another secret marriage of Shahbaz Sharif in public

برصغیر میں یا دنیا میں کہیں بھی جب بادشاہی نظام ہوا کرتا تھا تب ملک کے حاکم کو شادی کرنے پر کسی قسم کی تنقید کا سامنا نہیں کرناپڑتا تھا بلکہ وہ جتنی زیادہ شادیاں کرتا اتنا ہی اس کی مشہوری اور اس کے بادشاہ ہونے کا ٹیکہ بنتا چلا جاتا تھا۔ 

تاہم آج کے دور میں بادشاہی نظام تو نہیں مگر جمہوری نظام میں بھی حاکم کئی کئی شادیاں رچاتے ہیں جن میں سے کچھ کا اعلان کرتے جبکہ کچھ خفیہ رکھتے ہیں۔

مگر میڈیا کی موجودگی میں شادی کو خفیہ رکھنانہایت مشکل کام ہو چکا۔ سیاستدانوں کے علاوہ بھی جن پبلک فگرز نے شادی کی تو ان کا بھانڈا بھی پھوٹ گیااور بالآخر انہیں عوام کے سامنے اپنی شادی کو قبول کرنا پڑا۔


8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی گزشتہ اور پیوستہ شادی کو کچھ عرصہ چھپائے رکھنے کی کوشش کی تھی مگر میڈیا میں معاملہ آ جانے کے بعد انہوں نے شادی کا تسلیم کر لیا تھا۔

سابقہ ن لیگی حکمران بھی اپنی شادیوں کے حوالے سے خاصے مشہور رہے ہیں۔اس معاملے میں چھوٹے میاں اور بڑے میاں برابر کی شہرت رکھتے ہیں۔

تاہم سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے شہباز شریف کی ایک اور شادی سے پردہ اٹھایا ہے انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم حئی جو کہ ایک بہت اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جب وہ سیکرٹریٹ میں تھیں تو ان کی پروموشن کی گئی تھی اور ان کی پاور میں بھی کافی اضافہ کیا گیا تھا کہ وہ کئی سینئر افسران کو گھنٹوں اپنے آفس کے باہر بٹھائے رکھتی تھیں۔ پھر اچانک وہ منظر سے غائب ہو گئیں ۔

ان کی سرکاری نوکری کے دوران ہی شہباز شریف سے ان کی شادی کی خبریں سامنے آتی رہیں مگر ان خبروں کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی ہے۔ تاہم اب میرے پاس ایک گواہ ہے جس نے کہا کہ اس نے شہباز شریف اور کلثوم حئی کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں۔ 

سئنیر صحافی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کلثوم حئی سے جب شادی سے متعلق جاننا چاہا تو انہوں نے تردید کرنے کی بجائے کہا کہ آپ اس وقت یہ خبر اس لیے بریک کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ شہباز شریف پاکستان واپس نہ آئے۔

ان کے ذہن میں عوام اور میڈیا کی طرف سے آنے والی تنقید کے وسوسے پید اہوں اور وہ لندن میں ہی رہ جائیں۔تاہم چوہدری 
غلام حسین کا کہنا تھا کہ شادی کرنا کوئی بری بات نہیں مگر چھپانا بھی درست نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے تو اس خوشی کی خبر میں عوام کو بھی شامل کرتے ہوئے سب کے سامنے اپنی شادی کا اظہار کر لینا چاہیے۔





اشتہار


اشتہار