پی ٹی آئی رہنماؤں کے علیحدگی کے اعلان پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کے علیحدگی کے اعلان پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا



لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعلان لاتعلقی اور علیحدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ردعمل
 جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے بعد فیاض الحسن چوہان
 نے پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا۔


شیریں مزاری نے مستقبل میں سیاست نہ کرنے جبکہ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدو کرنے کا اعلان کیا۔

سینئر رہنماؤں کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ’ پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں ہم سب نے سنا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں اس ساری صورت حال میں یہ بھی سوچ رہا ہوں انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں ملک سے کہاں غائب ہوگئیں ہیں۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار