ایلون مسک کا ٹوئٹر پر آڈیو و ویڈیوز کالز لانے کا اعلان

Elon Musk's announcement to bring audio and video calls to Twitter

ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر آڈیو و ویڈیوز کالز متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے بتایا کہ ٹوئٹر صارفین بہت جلد آڈیو اور ویڈیو چیٹ کرسکیں گے، ٹوئٹر کے ذریعے دنیا بھر میں لوگ کہیں بھی فون نمبر کے بغیر بات کرسکیں گے۔

ایلون مسک نے لکھا کہ واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، ٹوئٹر جلد آڈیو ویڈیو کال شروع کرے گا۔


واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ سال کے آخر میں 44 بلین ڈالرز میں ٹوئٹر کو خریدا تھا، ان کی جانب سے وقفے وقفے سے پلیٹ فارم میں نت نئی تبدیلی لائی جارہی ہیں۔


ان تبدیلیوں میں سرفہرست بلیو ٹک کے حوالے سے نئی پالیسی ہے۔ اس نئی پالیسی کے بعد بہت سی نامور شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بلیو ٹک واپس لے لیا گیا ہے۔


یہ پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر بلیو ٹک صارفین کو خوشخبری سنادی
ٹوئٹر نے رواں ہفتے کہا تھا کہ وہ کئی برسوں سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا عمل شروع کرے گا۔


ایلون مسک نے کہا تھا کہ کئی برسوں سے غیر فعال رہنے والے اکاونٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا، جس سے صارفین کے فالورز میں کمی ہوسکتی ہے۔


انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم ان اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر رہے ہیں جن پر کئی برسوں سے کوئی سرگرمی نہیں نظر آئی، اس لیے آپ کے فالوورز کی تعداد ممکنہ طور پر کم ہو سکتی ہے۔






اشتہار


اشتہار