پیٹرول مصنوعات کے حوالے سے عوام کیلئے بُری خبر۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تمام خبریں جھوٹی نکلیں۔ ترجمان اوگرا نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی۔
میڈیا خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان اوگرا نے کہا کہ اوگرا کی طرف سے یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں کمی کیلیے حکومت کو سفارش نہیں کی گئی۔