احسن اقبال نے روسی تیل پاکستان آنے پر پٹرول کی قیمت 100 روپے کم ہونے کی حقیقت بتا دی

احسن اقبال نے روسی تیل پاکستان آنے پر پٹرول کی قیمت 100 روپے کم ہونے کی حقیقت بتا دی

روسی تیل آنے کے بعد اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پٹرول کی قیمت ضرور کم ہوگی، وفاقی وزیر کی پٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی ہونے کی تردید

روس سے تیل پاکستان آنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ روس سے تیل آنے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں سو روپے کمی ہو جائے گی۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے وائس آف امریکہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پٹرول کی قیمت میں سو روپے تک کمی،اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پٹرول کی قیمت ضرور کم ہوگی۔


مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، بارشوں کی پیشگوئی

انہوں نے کہا ابھی روسی تیل کی ایک کم مقدار پاکستان پہنچ رہی ہے۔چھ ماہ یا سال بعد زیادہ تیل پاکستان آئے گا تو اس سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔

احسن اقبال سے سوال کیا گیا تھا کہ روس سے تیل لانے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کی جائے گی جس کی انہوں نے تردید کردی۔

قبل ازیں وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا۔

ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات کو تھمنا ہوگا، رکنا ہوگا، ایسے تو کریانہ کی دکان نہیں چلتیں، آپ ملک کیسے چلا سکتے ہیں۔

 مصدق ملک نے کہا کہ گیس پر 1700 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا، ہم نے گیس پر گردشی قرضے کو صفر کردیا ،ایل این جی پر بھی گردشی قرضے کو صفر کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار دو روسی وزیر 86 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں اور حالات کو بہتر کرنے کیلئے مشکل فیصلے کیے جارہے ہیں، آگے بڑھنے کیلئے ہمیں چھوٹے کاروبارکرنیوالوں کو پروموٹ کرنا ہے۔۔






اشتہار


اشتہار