Famous actors are in trouble.

معروف اداکار مشکل میں پھنس گئے۔

معروف اداکار مشکل میں پھنس گئے۔

 بالی ووڈ کے معروف وراسٹائل اداکار نواز الدین شیخ اس وقت ایک نئے تنازع میں پھنس گئے جب انکے خلاف کولکتہ کے ایک وکیل نے ایک عالمی شہرت یافتہ کولڈ ڈرنک کمپنی کے بنگالی زبان کے اشتہار کے حوالے سے اعتراض کرتے ہوئے کولکتہ کی عدالت میں کیس داخل کیا ہے۔


اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا کیس میں نوازالدین صدیقی اور سافٹ ڈرنک کمپنی کے بھارتی سی ای او پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اشتہار میں بنگالی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ نوازالدین صدیقی سافٹ ڈرنک کے جس اشتہار میں نظر آئے وہ اصل میں ہندی کے لیے شوٹ کیا گیا اور یہ سافٹ ڈرنک برانڈ کی نئی اشتہاری مہم کا حصہ ہے اور اس میں جو نئی چیز پروموٹ کی گئی وہ بوتل پر کیو آر کوڈ اسکین ہے تاکہ کنزیومر لطیفہ سن سکے۔تاہم اس پر دیبیان بینرجی ایڈووکیٹ نے کولکتہ ہائی کورٹ میں کیس داخل کرتے ہوئے اس لطیفے کو بنگالیوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہندی اشتہار پر انہیں کوئی اعتراض نہیں لیکن بنگالی زبان میں یہ کہا جارہا ہے کہ بنگالیوں کو کوئی چیز آسانی سے نہیں ملتی اور وہ بھوکے سوتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس قسم کے اشتہار کو مستقبل میں فروغ نہیں دینا چاہیے۔جس کے بعد کمپنی نے نواز الدین شیخ کے بنگالی ورژن پر مبنی اشتہار کو نہ صرف ہٹادیا ہے بلکہ معذرت بھی کی ہے۔





اشتہار


اشتہار