Why are Pakistanis leaving the country and going abroad?

 

پاکستانی ملک چھوڑ کر بیرون ملک کیوں جارہے ہیں ؟وفاقی وزیرکی انوکھی منطق

پاکستانی ملک چھوڑ کر بیرون ملک کیوں جارہے ہیں ؟وفاقی وزیرکی انوکھی منطق
 
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ زیادہ تر پاکستانی خراب معاشی حالات کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیرون ملک جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ساجد طوری نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ میں 6 لاکھ 54 ہزار افراد کو بیرون ملک بھیجا جاچکا ہے ۔ انہوں نے انسانی اسمگلرز کیخلاف ایکشن کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کے 27 ہزار پاسپورٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے انسانی سمگلرز کیخلاف ایف آئی اے کے ایکشن کو ناکافی قرار دے دیا۔

ساجد طوری نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کیخلاف ایکشن سے مطمئن نہیں، اگر ایف آئی اے گرفتاری کرتی ہے تو انسانی اسمگلرز تھوڑے وقت کے بعد باہر آجاتے ہیں، پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں افعان ایجنٹ ملوث ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ غیرقانونی طریقے سے باہر جانیوالے 30 ہزار سے زائد پاکستانی یونان کی جیلوں میں ہیں، ہم جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں، جس کے بعد بیروزگار نوجوان قانونی طریقے سے بیرون ملک جاسکیں گے۔




اشتہار


اشتہار