لاہور میں حالات کشیدہ ہیں۔

The situation is tense in Lahore

  لاہور میں سیاسی کشیدگی نے پاکستان سپر لیگ کے منتظمین کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا۔ تاہم اب پی سی بی نے ٹوئٹر پر  جاری بیان میں بتایا کہ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق  پی سی بی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین میچ  شیڈول کے مطابق کروانے کیلئے پُر عزم ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے۔مال روڈ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں نے جس روٹ سے اسٹیڈیم کی طرف جانا ہے یہ وہ ہی راستہ ہے جہاں اس وقت پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے موجود ہے۔

پی سی بی کے مطابق حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی ٹیموں کی اسٹیڈیم روانگی ممکن ہوسکے گی۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر موجود ہے۔


The #HBLPSL8 Qualifier in Lahore today will be played at the Gaddafi Stadium as scheduled.












 

اشتہار


اشتہار