فیس بک کی جانب سے صارفین کیلئے کئی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حال ہی میں میٹا کی جانب سے فیس بک میں ریلز کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے، اب صارفین 60 سیکنڈ کی بجائے 90 سیکنڈ کی ویڈیو ریلز میں پوسٹ کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک پیج کو منیٹائز کرنے کا طریقہ
میٹا کا کہنا ہے کہ ریلز ویڈیوز کی مقبولیت میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ان کو دیکھنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
انسٹاگرام کے بعد اب فیس بک ریلز کے لیے بھی کسی گانے سے ویڈیو کو sync کرنے کا فیچر Grooves متعارف کرا دیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق اس فیچر کے لیے visual beat technology کو استعمال کیا گیا ہے۔
فیس بک میں ریلز کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے، اب صارفین 60 سیکنڈ کی بجائے 90 سیکنڈ کی ویڈیو ریلز میں پوسٹ کر سکیں گے۔
— Naseer Ud Din (@MeetWithNaseer) March 19, 2023
کسی گانے سے ویڈیو کو sync کرنے کا فیچر Grooves متعارف کرا دیا گیا ہے، اس فیچر کے لیے visual beat technology کو استعمال کیا گیا ہے۔#Facebook #Meta #Insta