شاہنواز دھانی پی ایس ایل سے باہر، متبادل کا اعلان

Shahnawaz Dhani out of PSL, replacement announced

ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔  ملتان سلطانز نےدھانی کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔وہ  ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں شاہنواز دھانی کی جگہ ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ  پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے آئرلینڈ کے بولر جوش لٹل انجری کا شکار ہوگئے تھے۔آئر لینڈ کے جوش لٹل جنوبی افریقا میں وارم اپ کے دوران ٹانگ میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد کرکٹ آئر لینڈ نے جوش لٹل کو معائنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ملتان سلطانز نے جوش لٹل کی انجری کی تصدیق کی تھی، کرکٹ آئرلینڈ جوش لٹل کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرے گا۔


جوش لٹل نے چند ماہ قبل آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی جانب سے نیوزی لیںد کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔












حوالہ

اشتہار


اشتہار