پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ٹیلی نار کو حاصل کرنے کے لیے 80 کروڑ سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی غیر مشروط پیشکش کی ہے۔
پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ ہفتے اس کی منظوری دی اور انتظامی کنٹرول کے ساتھ ٹیلی نار کو حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
پی ٹی سی ایل کی مالک کمپنی اتصالات اس معاہدے کے لیے قرضوں کی ضمانت دے گی۔ ٹیلی نار نے ادائیگی ڈالرز میں مانگی ہے جس کا انتظام کسی پیشرفت سے قبل ہوجائے گا۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اپنی اس دلچسپی سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ ایک مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی مد میں اتصالات پر 80 کروڑ ڈالرز اب بھی واجب الادا ہیں یہ معاملہ 06-2005 سے حل طلب ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں اراضی اور املاک کی منتقلی کا بھی ایشو ہے۔ ملازمین کے امور بھی طے نہیں ہوئے۔ اگر سودا ہوجاتا ہے تو یو فون کے بعد ٹیلی نار پی ٹی سی ایل کا دوسرا ذیلی ادارہ ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطاب متوقع سودا اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ میں منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا ای سی سی اور کابینہ اجلاس سے منظوری ملنے کی صورت میں ادائیگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
پروپاکستانی کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار میں مذاکرات بھی جاری ہیں۔ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کا ایک وفد ٹیلی نار کے اسلام آباد میں واقع ہیڈکوارٹرز میں بھی دیکھا گیا ہے۔اگر پی ٹی سی ایل ٹیلی نار کو خرید لیتا ہے تو ٹیلی نار اور یوفون باہم ضم ہو جائیں گی، جس سے ان کے کسٹمرز کی تعداد 7کروڑ 20لاکھ ہو جائے گی اور یہ جاز کے مقابلے میں آ جائے گی جو اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی ہے۔
جاز کے کسٹمرز کی تعداد 7کروڑ 40لاکھ ہے۔2008ءمیں ٹیلی نار نے یوفون سے کسٹمرز کی تعداد کے حوالے سے دوسری پوزیشن چھینی تھی اوراس کے بعد یوفون کبھی یہ پوزیشن دوبارہ حاصل نہیں کر سکی۔واضح رہے کہ ٹیلی نار گروپ اس سے قبل بھارت، میانمار اور انڈونیشیاءسے بھی اپنے آپریشنز ختم کر چکا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے’ٹیلی نار کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی#PTCL #Telenor https://t.co/e92sniwSCN
— Naseer Ud Din (@MeetWithNaseer) February 2, 2023