Power looms industry of Faisalabad destroyed.

Power looms industry of Faisalabad destroyed.

مہنگی بجلی اور خام مال نے پاور لومز سیکٹر کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے، چیئر مین لیبر قوی موومنٹ

فیصل آباد  بجلی اور ڈالر کی قدر میں اضافے اور خام مال مہنگا ہونے کے باعث فیصل آباد کے پاور لومز مالکان نے پیدواری نقصان سے بچنے کے لیے فیکٹریاں بند کرنا شروع کر دیں جس سے مزدور بے روزگار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پیدواری لاگت ناقابل برداشت سطح پر پہنچ جانے سے فیصل آباد میں پاور لومز بندش کا شکار ہو رہی ہیں، روزگار کے دروازے بند ہونے پر مزدور انہتائی پریشان ہیں۔

مزدوروں کے مطابق ہمارے ہاتھ میں ڈبا ہوتا ہے ،جب ہم فیکٹری آتے ہیں، آگے فیکٹری بند ہوتی ہے تو مالک کہتا ہے کہ سوتر مہنگا ہو گیا ہے فیکٹری نہیں چلنی، ہم گھر جاتے ہیں تو گھر میں نہ دودھ، نہ گھی، نہ چینی، نہ آٹا ہم کہاں جائیں۔


چیئرمین لیبر قومی موومنٹ نے کہا کہ مہنگی بجلی اور خام مال نے پاور لومز سیکٹر کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 30فیصد پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، ڈیڑھ لاکھ سے زائد پر دیسی مزدور اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو چکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کباڑخانوں کے اندر پاور لومز انڈسٹری توڑ کر بیچی جا رہی ہے۔


فیصل آباد میں 24 گھنٹے چلنے والی فیکڑیوں کی بندش اور کام کی شفٹیں کم ہونے سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور انہتائی پریشان ہیں۔












حوالہ

اشتہار


اشتہار