Test team of the year announced, 1 Pakistani included

 

Test team of the year announced, 1 Pakistani included

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر  2022  کا اعلان کردیا ہے جس میں ا نگلینڈ کے بین اسٹوکس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022  میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے  جو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم   آف دی ایئر 2022 میں آسٹریلیا کے  عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور  انگلینڈ کھلاڑی جونی بئیرسٹو،  جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں  بھارت کے ریشبھ پنت،  آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے نیتھن لیون  بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضع رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو  بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔  بابراعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئرمیں شامل ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ بابر  اعظم نے گزشتہ برس 9 ون ڈے میچ میں 679 رنز اسکور کیے تھے۔

Test team of the year announced, 1 Pakistani included

 مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر  میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل کیا گیاہے۔








حوالہ

اشتہار


اشتہار