Shahid Afridi holiday? PCB has appointed a new Chief Selector

 

Shahid Afridi holiday? PCB has appointed a new Chief Selector

 عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی چھٹی ؟ ہارون رشید کو پی سی بی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون رشید پی سی بی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر ہوگئے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے باقی ممبران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ میں نے مشاورت کے بعد نائب کپتان لگایا تھا۔ آئین کے مطابق میں کپتان ، کوچ اور چیف سلیکٹر لگا سکتا ہوں۔ 


نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر کی تینوں فارمیٹ کی کپتانی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔  ہم سب بابر سے محبت کرتے ہیں، بہترین بیٹسمین ہے۔میں نے کبھی ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کی۔سلیکٹرز نے اپنا ہوم ورک کیا ہوتا ہے میں نے صرف دستخط کرنے ہوتے ہیں۔ہر بندہ چاہتا ہے کہ اپنی ٹیم لائے اور اس کو ساتھ لیکر چلے۔میں نے تو الگ کرنے کی بات کی ہی نہیں، یہ ابھی پری میچور بات ہوگی۔جب مکی آرتھر آئے گا تو اسے کہوں گا اپنی ٹیم بنائے۔امید ہے مکی آرتھر جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔مکی آئیں تو اپنا کوچنگ پینل خود بنائیں۔مئی میں مارک کولز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے جوائن کریں گے۔







حوالہ

اشتہار


اشتہار