Launch of first digital census in Pakistan

 

Launch of first digital census in Pakistan

 ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے زیرِ تربیت اساتذہ میں ٹیبلٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ پاکستان کی ساتویں مردم شماری میں پہلی بار کاغذ اور قلم کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جدید ترین ڈیوائسز کے استعمال سے ملک اپنا تمام تر ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں تربیت کا عمل شروع کردیا۔
وفاقی حکومت آئندہ عام انتخابات ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر منعقد کرانا چاہتی ہے۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول انجمنِ اسلامیہ لیاقت آباد میں زیرِ تربیت اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کردئیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار مردم شماری کاغذ اور قلم کے بغیر ہوگی۔ اساتذہ اور ادارہ شماریات کا عملہ ڈیٹا کو کاغذات کی بجائے ٹیبلٹ میں محفوظ کرے گا۔ اساتذہ کی تربیت 21 جنوری تک جاری رہے گی۔

آئندہ ماہ یکم فروری سے شروع ہونے والی مردم شماری اس لحاظ سے نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے گزشتہ مردم شماری کے نتائج بالخصوص کراچی کی آبادی مبینہ طور پر کم دکھانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اشتہار


اشتہار