Good news for long-haul travelers

 

Good news for long-haul travelers

کینبرا(این این آئی)طویل دورانیے کا ہوائی سفر کرنے والے عام مسافروں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ وہ اب ٹرین کی طرح ہوائی جہاز میں بھی اضافی رقم دے کر پرتعیش بستر حاصل کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی ایئر لائن نے اگلے سال سے طویل فاصلوں کی پروازوں میں

اکانومی اور پریمیئر اکانومی کلاس کے مسافر کے لیے یہ پرتعیش سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایئر لائن نے پرائیویسی اور سونے کے لیے آئیڈیل ماحول کے ساتھ تیار سلیپنگ پوڈ کو اسکائی نیسٹ کا نام دیا ہے۔مسافر اکانومی کلاس میں سیٹ کی بکنگ کراتے وقت سلیپنگ پوڈ بک کراسکیں گے۔اکانومی کلاس کی سیٹوں پر سفر کرنے والے مسافر بھی مخصوص وقت کے لیے اسکائی نیسٹ کرائے پر لینے کے لیے عملے سے رابطہ کر سکیں گے۔اعلان کے مطابق نیوزی لینڈ کی ایئر لائن نئے ملنے والے ایئر لائن 787 ڈریم لائنر طیاروں میں سلیپنگ پوڈ انسٹال کرے گی۔طیارے میں اکانومی کلاس کی 5 نشستیں ہٹا کر 6 افراد کے لیے سلیپنگ پوڈ لگائے جائیں گے۔مسافر 2024 میں ایئر لائن کے ڈریم لائنر طیاروں میں اسکائی نیسٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔نیند اور صحت کے لیے ہوائی جہازوں کے پچھلے حصوں میں مارے مارے پھرنے والے مسافروں کے لیے یہ آئیڈیل پیشکش ہے۔ایئر لائن کے مطابق ضروری نہیں کہ مسافر پورے سفر کے لیے اسکائی نیسٹ سے استفادہ کرے، مسافر 2 گھنٹے کے لیے بھی یہ بستر کرائے پر لے سکے گا۔ان نشستوں میں مکمل طور پر بند دروازہ اور کھانے کے لیے جگہ ہے۔نئے ڈیزائن کردہ کیبن کا مقصد ہر ایک کے لیے زیادہ آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔مسافروں کو پرسکون کرنے کے لیے خاص روشنی ڈیزائن کی گئی ہے، جبکہ مسافر نیند لانے والی چائے کے انتخاب سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔کاروبار یا سیاحت کے لیے طویل دورانیے کی فلائٹس کے مسافر اب یہ پرتعیش سفر کر سکیں گے۔









حوالہ

اشتہار


اشتہار