Farrukh Habib's face-to-face encounter with Islamabad Police at Toll Plaza and repetition

 

Farrukh Habib's face-to-face encounter with Islamabad Police at Toll Plaza and repetition

فرخ حبیب فواد چودھری کو لے جانے والی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے۔ ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے فرخ حبیب اسلام پولیس کا آمنا سامنا ہوا، فرخ حبیب نے اسلام آباد د پولیس کے قافلہ کو روکنے کوشش کی، فرخ حبیب کی اسلام آباد پولیس کے قافلہ سے تکرار بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے فرخ حبیب اسلام پولیس کا آمنا سامنا ہوا، فرخ حبیب نے اسلام آباد د پولیس کے قافلہ کو روکنے کوشش کی، فرخ حبیب کی اسلام آباد پولیس کے قافلہ سے تکرار بھی ہوئی۔



فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کوپیش  کرنے کا حکم دیا ہے،پولیس فواد چودھری کو پیش کرکے تم لوگ توہین عدالت کررہے ہیں۔ فرخ حبیب اور پی ٹی آئی کارکنان نے فواد چودھری کو لے جانیوالے قافلے کو روکنے کی کوشش کی، عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں.

 

دوسری جانب پی ٹی آئی کے اظہر مشوانی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات آئی پنجاب پولیس عثمان انور، CCPO لاہور کمیانہ، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور اسلام آباد پولیس نے ہوا میں اڑا دئیے،اس وقت فواد چوہدری کو پہلے لاہور رنگ روڈ سے سیالکوٹ موٹروے لے جایا گیا اور اب وہ کانوائے کالا شاہ کاکو سےموٹروے   پر جا رہا ہے۔ 


دریں اثنا ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو لاہور ہائی کورٹ کے قریب لاکر واپس لے گئے ہیں،وکیل فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں کچھ دیر پہلے گھڑی شاہو کی لوکیشن آرہی تھی۔


واضح رہے کہ فوادچودھری کو پولیس،سی آئی اے ،سی ٹی ڈی کے حصار میں لاہور کی کینٹ عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔جہاں وکلا کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی۔


لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر حیات نے کیس کی سماعت کی جب کہ اس موقع پر پولیس نے فواد چودھری کے رہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔


پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس نے فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضروری ہے۔ 


  فواد چودھری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے, راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں،ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔


فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔پہلے ہم آیف آئی آر پڑھتے ہیں کس قانون کے تحت انکو گرفتار کیا۔ 

اشتہار


اشتہار