A simple way to avoid life-threatening stroke

 

A simple way to avoid life-threatening stroke

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فالج کے اچانک حملے سے انسانی دماغ پر مرتب ہونے والے شدید اثرات کے نتیجے میں مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ایسی صورتحال سے دوچار افراد کی زندگی کو لاحق خطرے سے بچانے کیلئے چین سے تعلق رکھنے والے طبی ماہر ین نےایک آسان حل تلاش کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فالج کے اچانک حملے سے مریض کے دماغ کی شریانیں پھٹنے کا خدشہ ہ ہے ، جس سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل طریقہ کار پر عمل کر کے فوری خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق فالج کے اچانک حملے کی صورت میں اگر گھر میں کوئی سرنج موجود ہو تو بہتر ہے، اور نہ ہونیکی صورت میں عام سوئی لیکر اسے گرم کر لیں تاکہ جراثیم کا خاتمہ ہو جائے۔سوئی کے ٹھنڈا ہونے پر فالج کا شکار ہونے والے شخص کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخنوں کے قریب پوروں میں چبھو کر خون کا ایک ایک قطرہ نکال دیں۔علاوہ ازیں اگر مریض کے منہ میں بگاڑ پیدا ہونے لگے تو اس کے دونوں کانوں کو اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں سے خوب رگڑ کر سرخ کریں۔کانوں کے سرخ ہونے پر انکے نازک حصے پر بھی سوئی چبھوکر ایک ایک قطرہ خون باہر ٹپکادیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل کے کرنے سے خون کا بہا ؤدماغ کی طرف ہونے کی بجائے دوسرے حصوں کو منتقل ہو جاتا ہے جس سے شریانیں پھٹنے کا خطرہ بڑی حد تک کم ہو جا تا ہے۔واضح رہے یہ طریقہ ڈاکٹر کی عدم دستیابی کی صورت میں بہتر ہے۔علاوہ ازیں فالج کا حملہ ہونے کی صورت میں مریض کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے سے بر وقت نمٹا جا سکے۔






حوالہ

اشتہار


اشتہار