Ranbir Kapoor and Shraddha Kapoor's new movie first teaser released

Ranbir Kapoor and Shraddha Kapoor's new movie first teaser released

 The first teaser of Bollywood actors Ranbir Kapoor and Shraddha Kapoor’s upcoming film has been released.

رنبیرکپور اور شردھا کپور کی آنے والی نئی بالی وڈ فلم کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام تو جھوٹی میں مکار ہے ۔شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ  فلم کا ٹائٹل شئیر کیا ۔

 اپنے کیپشن میں لکھا آخرکار نام سامنے آگیا یہ دیکھو ۔ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کی اس فلم کے نام کا ٹنگل جِنگل آپس میں ملنا اندازہ لگایا تھا جو کہ غلط ثابت ہوا ۔فلم میکر کی جانب سے نام کے اعلان کے ساتھ فلم کا پہلا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا۔

 کیپشن میں لکھا اور فلم کا نام ہے.. اندازہ کرو ۔ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی ایک ساتھ کی گئی پہلی فلم تو جھوٹی میں مکار کی ریلیز اگلے سال 8 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

اس مختصر ویڈیو میں شردھا کو رنبیر کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں گلے مل کر ایک دوسرے سے فلرٹ کرتے ہیں پھراسکرین پر فلم کا نام تو جھوٹی میں مکار جگمگاتا دکھائی دیتا ہے ۔ اس سے قبل شردھا نے مداحوں کو فلم کے نام کے حوالے سے پوچھا ۔



اشتہار


اشتہار