Introducing the feature to bring back deleted messages of WhatsApp

واٹس ایپ کا ڈیلیٹ میسج واپس لانے کا فیچر متعارف

  واٹس ایپ نے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو  چیٹ ونڈو پر واپس لانے کا نیا فیچر متعارف کروانے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نےیہ فیچر دسمبر کے آغاز پر متعارف کروایا تھا لیکن تمام صارفین کو اس فیچر تک رسائی ممکن حاصل نہیں تھی لیکن اب واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ زبردست فیچر ڈیسک ٹاپ ، اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صارفین جلد بازی میں چیٹ کے دوران کسی پیغام کو ڈیلیٹ فار  ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کردیتے ہیں جس سےجس کو میسج غلطی سے گیا ہوتا ہے وہ پڑھ لیتا ہے۔  واٹس ایپ کے نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ اب جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کریں گے تو اسے دوبارہ اپنی اسکرین پر بھی واپس لاسکتے ہیں۔

اسے کیسے استعمال کیا جائے گا؟

میسج 'ڈیلیٹ فار می' کرتے ہی  آپ کی نظروں کے سامنے undo کا آپشن آئے گا۔ ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔
لیکن آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ  یعنی تین سے چار سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔

اشتہار


اشتہار