Google made a big change

Google made a big change

گوگل نے سرچنگ میں  تبدیلی کرکے صارفین کو حیران کردیا
گوگل نے سرچ میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا ،گوگل کے مطابق  ڈیسک ٹاپ پر گوگل سرچ کے نتائج صفحات میں تقسیم ہونے کے بجائے اب مسلسل اسکرول کی صورت میں لوڈ ہوں گے۔
گوگل کے مطابق صارفین کو سرچ کے مزید نتائج دیکھانے کے لیے see more کے بٹن پر کلک کرنے سے مزید نتائج اسکرول کی صورت میں لوڈ ہوں گے۔یہ تبدیلی گزشتہ سال اکتوبر میں موبائل صارفین کیلئے سامنے آئی تھی جسے اب ڈیسک ٹاپ پر بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔ 

گوگل کے مطابق یہ تبدیلی سب سے پہلے امریکا میں انگریزی میں گول سرچ کرنے والے صارفین کے لیے شروع کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔ وقت کے ساتھ اس میں دیگر زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔گوگل سرچ میں ہونے والی یہ تبدیلی سوشل میڈیا فیڈز کے ڈیزائن کی آئینہ دار ہے جہاں صفحے کو نیچے اسکرول کرنے پر نیا مواد مسلسل لوڈ ہوتا رہتا ہے۔

 

اشتہار


اشتہار