Boeing 747 aircraft were grounded

 

ایک اور عہد کا خاتمہ ، بوئنگ 747 طیارے بند کردئیے گئے
Boeing 747 aircraft were grounded

  بوئنگ کمپنی سے آخری 747 جمبو جیٹ تیار،  مال بردار کمپنی کے حوالے کردیا گیا ۔ اب نیا بوئنگ 747 نہیں بنے گا۔


رپورٹ کے مطابق 53 سال بعد 1,570 سے زیادہ بوئنگ 747 جمبو جیٹ  طیاروں  کی فروخت کے بعد کمپنی نے اپنا  آخری بوئنگ 747  ایورٹ،  واشنگٹن میں اسمبلی لائن سے روانہ  کردیا ۔ یہ طیارہ کارگو کمپنی نے حاصل کیا ہےاور سامان بردار طیارے کے طور پر کام کرے گا۔


دلکش خوبصورت اور شاہانہ دو منزلہ جمبو جیٹ بوئنگ 747 آسائش اور سہولت کا دوسرا نام تصور کیا جاتا ہے اور اسے صدر امریکا کے لئے مختص ائیر فورس ون کے لئے بھی منتخب کیا گیا۔1973 میں اسے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’’ لو اینڈ لیٹ ڈائی ‘‘ میں بھی استعمال کیا گیا ۔ ا س کی اوپر والی منزل کو عام طور پر فرسٹ کلاس لاؤنج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

جدید دور میں اب بوئنگ 747 جیسے زیادہ ایندھن کھانے والے چارانجنوں والے وائڈ باڈی جیٹ طیاروں کی جگہ نہیں رہی۔ بوئنگ کی حریف فرنچ طیارہ ساز کمپنی ائیر بس نے اپنے A380 طیاروں کی پروڈکشن دوسال پہلے ہی روک دی تھی۔

بوئنگ نے 2017 میں کورین ایئر لائنز کو آخری  مسافرجہاز فراہم  کیا تھا ۔ یہ آخری بوئنگ 747 Atlas Air Worldwide Holdings (AAWW) کو جائے گا، جو سوئس لاجسٹکس کمپنی Kuehne+Nagel کے لیے ہوائی جہاز کو آپریٹ کرے گی۔ 


ایوی ایشن اینالٹکس فرم سیریم کے مطابق، آج 747 میں سے صرف 44 مسافرطیارے استعمال میں ہیں  اور ان میں سے نصف سے زیادہ یعنی  25  طیارے جرمن ائیر لائن Lufthansa کے  پاس ہیں۔


بوئنگ نے دسمبر 1969 میں پہلے 747 مسافر جیٹ طیارے دو ایئر لائنز کو فراہم کیے جو اب موجود نہیں ہیں - TWA اور Pan Am۔ ڈیلٹا ایئر لائنز (DAL) آخری امریکی ایئر لائن تھی جس نے 2017 میں بھی  بوئنگ 747ہوائی جہاز کا ایک مسافر ورژن اڑایا تھا۔

اشتہار


اشتہار