Ban on entry of Pakistanis into the UAE?

 

پاکستانیوں کے متحدہ عرب امارات داخلے پر پابندی :دفتر خارجہ کا رد عمل آگیا

پاکستانی شہریوں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔

تفصیلات کےمطابق دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزہ دینے پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یواے ای کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر ایسی کوئی پابندی نہیں ۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نےبھی پاکستان کے متعدد شہروں میں پیدا ہونے والے شہریوں کے لیے اماراتی ویزہ کی پابندی کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اطلاعات جعلی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں پیدا ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


اشتہار


اشتہار