After Blue, Twitter also introduced Golden Tick

 

After Blue, Twitter also introduced Golden Tick
After Blue, Twitter also introduced Golden Tick

ٹویٹر نے بلیو کے بعد گولڈن ٹک بھی متعارف کرادیا ۔
تفصیلات کےمطابق ٹویٹر نے اپنا اپ ڈیٹ شدہ تصدیق شدہ سبسکرپشن پروگرام شروع کردیا جس میں گرے اور بلیو ٹک کے بعد گولڈن ٹک بھی شامل ہے ۔ٹویٹر نے اپنے اکاؤنٹس کو تین مختلف رنگوں میں تقسیم کررکھا ہے ۔ گرے بلیو اور گولڈن ۔

ٹویٹر تصدیق شدہ سرکاری اکاؤنٹس یا حکومت سے وابستہ اکاؤنٹس کے لیے گرے چیک مارک کا بٹن دیتا ہے ۔جبکہ انفرادی اکاؤنٹس کیلئے بلیو ٹک کا آپشن دیا گیا جبکہ گولڈن ٹک تصدیق شدہ کمپنیوں یا سرکاری کاروباری کھاتوں کو ملے گا۔ بلیو ٹک کی فیس اینڈرائیڈ صارفین آٹھ ڈالر جبکہ آئی فون صارفین کیلئے اس کی فیس 11ڈلر رکھی گئی ہے ۔

اشتہار


اشتہار