There is no need to call co-workers brothers

There is no need to call co-workers brothers, Pakistani actress

  پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کی وجہ بتادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا 'بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے'۔ 'اگر بھائی نا کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے مرد حضرات کے لیے لکھا 'اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی'۔
واضح  رہے کہ اُشنا شاہ ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر  اپنے خیالات کا اظہار کافی بے باکی سے کرتی آئی ہیں۔کچھ روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔

اشتہار


اشتہار